فرانسیسی میئرجس نے مونٹ بلینک سر کرنے والوں سے ریسکیو اور آخری رسومات پر خرچ ہونے والی رقم پیشگی وصول کر نے کی تجویز دیدی
پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک) فرانس کے علاقے سینٹ گریویز کے میئر جین مارک پیلے نے یورپ کی بلند ترین چوٹی مونٹ بلینک سر کرنے کے لیے آنے والے کوہ پیماﺅں سے ایڈوانس میں ایسی فیس وصول کرنے کی تجویز دے دی کہ سننے والے دنگ رہ گئے۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق جین مارک نے کہا ہے کہ جو کوہ پیما ماﺅنٹ بلینک کو سر کرنے کے لیے آتے ہیں ان سے ریسکیو اور آخری رسومات پر خرچ ہونے والی رقم پیشگی وصول کر لینی چاہیے۔
جین مارک نے کہا کہ ”کوہ پیماﺅں پر ایک فیس لاگو کر دینی چاہیے جو وہ چوٹی پر چڑھنے سے پہلے ادا کریں۔ چوٹی سر کرتے ہوئے اگر وہ کہیں پھنس جاتے ہیں یا حادثے کا شکار ہو کر ان کی موت واقع ہو جاتی ہے تو یہ فیس انہیں یا ان کی لاش کو تلاش کرنے کے لیے کیے جانے والے ریسکیو آپریشن اور ان کی آخری رسومات پر خرچ کی جائے۔ “ جین مارک نے تجویز دی ہے کہ کوہ پیماﺅں سے ریسکیو آپریشن کی فیس 10ہزار پاﺅنڈ اور آخری رسومات کی 500پاﺅنڈ فیس پیشگی وصول کی جانی چاہیے۔