7سال میں پہلی بار 20منٹ لیٹ آنے پر ایک ملازم کو نوکری سے نکال دیا گیا

7سال میں پہلی بار 20منٹ لیٹ آنے پر ایک ملازم کو نوکری سے نکال دیا گیا
7سال میں پہلی بار 20منٹ لیٹ آنے پر ایک ملازم کو نوکری سے نکال دیا گیا

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک ملازم کو 7سال میں پہلی بار 20منٹ لیٹ آنے پر نوکری سے نکال دیا گیا۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق اس واقعے کے متعلق بحث و مباحثے کی ویب سائٹ’Reddit‘ پر ایک پوسٹ میں بتایا گیا ہے۔ اس پوسٹ میں صارف نے لکھا ہے کہ ہمارے ایک کولیگ کو گزشتہ روز 20منٹ تاخیر سے آفس آنے پر ملازمت سے نکال دیا گیا حالانکہ اس آفس میں اپنی 7سالہ ملازمت میں وہ گزشتہ روز پہلی بار لیٹ ہوا تھا۔

اس صارف نے اپنی پوسٹ میں یہ نہیں بتایا کہ یہ واقعہ کس ملک کا ہے اور وہ کس کمپنی میں ملازمت کرتے ہیں۔ تاہم اس نے پوسٹ میں لکھا کہ ”آفس میں کام کرنے والے ہم تمام ساتھیوں نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم سب لوگ ہر روز 20منٹ تاخیر سے آفس آئیں گے اور یہ عمل تب تک جاری رہے گا جب تک کمپنی ہمارے اس ساتھی کو واپس نوکری پر بحال نہیں کرتی۔“ ویب سائٹ پر یہ پوسٹ تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جہاں اسے اب تک 79ہزار ’اپ ووٹ‘ مل چکے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -