بھرے بازار میں بیگم پر تشدد کرنا شہری کو مہنگا پڑگیا، گرفتار کرلیا گیا

بھرے بازار میں بیگم پر تشدد کرنا شہری کو مہنگا پڑگیا، گرفتار کرلیا گیا
بھرے بازار میں بیگم پر تشدد کرنا شہری کو مہنگا پڑگیا، گرفتار کرلیا گیا

  

نارووال(مانیٹرنگ ڈیسک) نارووال میں گزشتہ روز بھرے بازار میں اپنی بیوی کو بے رحمی سے تشدد کا نشانہ بنانے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔ نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق اس آدمی نے بازار میں اپنی بیوی کو ڈنڈے سے تشدد کا نشانہ بنایا، جس کی خبر میڈیا پر آنے پر پولیس حرکت میں آگئی اور اس آدمی کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

ملزم کی شناخت محسن کے نام سے ہوئی ہے، جو اپنی اہلیہ نورینہ بی بی کو بازار میں ڈنڈے سے پیٹتا رہا اور بالوں سے پکڑ کر گھسیٹتا رہا۔ اس دوران خاتون مسلسل اس سفاک شخص سے معافیاں مانگتی رہی۔ پولیس نے نورینہ بی بی کی شکایت پر ملزم کے بھائی عاطف کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔ نورینہ کا کہنا تھا کہ عاطف بھی اسے اکثر تشدد کا نشانہ بناتا ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -نارووال -