متحدہ عرب امارات نے پاکستان کی مختلف کمپنیوں میں 1ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا فیصلہ کر لیا

متحدہ عرب امارات نے پاکستان کی مختلف کمپنیوں میں 1ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ...
متحدہ عرب امارات نے پاکستان کی مختلف کمپنیوں میں 1ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا فیصلہ کر لیا

  

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات نے پاکستان کی مختلف کمپنیوں میں 1ارب ڈالر سرمایہ کاری کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ایکسپریس ٹربیون کے مطابق خبررساں ایجنسی رائٹرز نے ابوظہبی کے حکومتی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ متحدہ عرب امارات پاکستان کی مختلف شعبوں کی کمپنیوں میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔ان میں گیس، توانائی، انفراسٹرکچر، قابل تجدید توانائی اور صحت کے شعبے شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی طرف سے آنے والی اس سرمایہ کاری سے ملک میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنے میں مدد ملے گی اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے کے ساتھ ساتھ روپے کو بھی استحکام ملے گا۔ آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں اپنا پروگرام جاری کرنے کے واضح بیان کے بعد پاکستان میں سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بہتری آئی ہے اور جمعہ کو سٹاک مارکیٹ میں 670پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

مزید :

عرب دنیا -