400 میٹر ریس، ایتھلیٹ اپنے نازک حصے کی وجہ سے دوڑ ہار گیا
روم (ڈیلی پاکستان آن لائن) اٹلی سے تعلق رکھنے والا ایک ایتھلیٹ اپنے جسم کے نازک حصے کی وجہ سے انڈر 20 ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپین شپ 2022ہار گیا۔
ڈیلی سٹار کے مطابق 18 سالہ البرتو نونینو 400 میٹر کی دوڑ میں حصہ لے رہا تھا اور اچھی کارکردگی دکھا رہا تھا۔ پہلے تین راؤنڈز میں اس کی کارکردگی شاندار تھی لیکن چوتھے اور آخری سٹریٹ میں اس کی رفتار کم ہوگئی اور وہ سب سے آخری نمبر پر آیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اطالوی ایتھلیٹ کو اپنے نازک حصے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور ریس کے دوران وہ اپنا کچھا درست کرتا رہا جس کی وجہ سے وہ ریس پر دھیان نہیں دے پایا اور سب سے آخری نمبر پر آیا۔