نایاب بیماری میں مبتلا خاتون نے طبی اخراجات نکالنے کیلئے فحش ویب سائٹ جوائن کرلی

نایاب بیماری میں مبتلا خاتون نے طبی اخراجات نکالنے کیلئے فحش ویب سائٹ جوائن ...
نایاب بیماری میں مبتلا خاتون نے طبی اخراجات نکالنے کیلئے فحش ویب سائٹ جوائن کرلی

  

کارڈیف (ڈیلی پاکستان آن لائن) ویلز سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے اپنے طبی اخراجات پورے کرنے کیلئے فحش ویب سائٹ اونلی فینز جوائن کرلی۔

ڈیلی سٹار کے مطابق 35 سالہ ریچل ہکل ایک نایاب بیماری میں مبتلا ہے جس کے پرائیویٹ علاج کی ضرورت پڑتی ہے۔ ریچل کو طبی اخراجات کی مد میں 1500 پاؤنڈ درکار تھے جن  کو پورا کرنے کیلئے اس نے اونلی فینز جوائن کی اور اپنی فحش تصاویر اور ویڈیوز فروخت کرکے پیسے کمانے شروع کردیے۔

ریچل کے مطابق اس کی حالت یہ تھی کہ کئی بار وہ سو کر اٹھتی تھی تو اس کیلئے سانس لینا انتہائی دشوار ہوتا تھا،  اسے بھوک نہیں لگتی تھی اور طرح طرح کے مسائل کا سامنا تھا، اس کا وزن انتہائی کم ہوچکا تھا لیکن اب وہ علاج کے بعد بہت بہتر ہوگئی ہے۔

ریچل کا کہنا ہے کہ اونلی فینز پر اس کے 408 سبسکرائبرز ہیں جنہیں وہ اپنی فحش تصاویر فروخت کرکے 50 ہزار پاؤنڈ سالانہ تک کمائی کر رہی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -