" انتخاب یا انقلاب" فواد چوہدری نے کارکنوں کو "آخری مرحلے" کی تیاری کی کال دے دی

" انتخاب یا انقلاب" فواد چوہدری نے کارکنوں کو "آخری مرحلے" کی تیاری کی کال دے دی
سورس: File

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے کارکنوں کو آخری مرحلے کی تیاری کی کال دے دی۔

اپنے ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا "امپورٹڈ حکومت انتخابات سے بھاگ رہی ہے، لیکن عوام بھاگنے نہیں دے گی تیرہ اگست تمام پاکستان عمران خان کے ہم قدم پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں اکٹھا ہو گا اور اپنے قائد عمران خان کا آئندہ کا لائحہ عمل سنے گا کارکنان آخری مرحلے کی تیاری کریں انتخاب یا انقلاب۔"

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے 13 اگست کو پریڈ گراؤنڈ میں جلسے کی کال دے رکھی ہے  جس میں عمران خان آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

مزید :

قومی -