اپنے بولڈ لباس کی وجہ سے خبروں میں رہنے والے بھارتی اداکارہ عرفی جاوید کی طبیعت ناساز، ہسپتال منتقل

اپنے بولڈ لباس کی وجہ سے خبروں میں رہنے والے بھارتی اداکارہ عرفی جاوید کی ...
اپنے بولڈ لباس کی وجہ سے خبروں میں رہنے والے بھارتی اداکارہ عرفی جاوید کی طبیعت ناساز، ہسپتال منتقل

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) اپنے انتہائی بولڈ ملبوسات کی وجہ سے میڈیا کی زینت بنی رہنے والی بھارتی اداکارہ عرفی جاوید کو طبیعت خراب ہونے پر ہسپتال میں داخل کرادیا گیا۔

بھارتی ٹی وی نیوز 18 کے مطابق عرفی جاوید کو گزشتہ تین سے چار دنوں سے قے ہو رہی تھی اور اس کے ساتھ انہیں تیز بخار بھی تھا۔ حالت زیادہ خراب ہونے پر عرفی کو ممبئی کے ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکارہ کو 104 بخار ہے، ڈاکٹرز کی جانب سے ان کے ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں تاکہ بخار اور قے کی اصل وجہ کے بارے میں معلوم کیا جاسکے۔

مزید :

تفریح -