اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)لیفٹیننٹ جنرل (ر) معظم اعجاز کو نیشنل ٹیکنالوجی کونسل (NTC) کا چیئر پرسن مقرر کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین نے نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی اسلام آباد کے ریکٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر) معظم اعجاز کو چار برس کےلیے نیشنل ٹیکنالوجی کونسل کا چیئرپرسن مقرر کر دیا ہے۔اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔