بنگلا دیش میں عوامی لیگ کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی بننے والے کرکٹر شکیب الحسن منظر عام سے غائب

بنگلا دیش میں عوامی لیگ کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی بننے والے کرکٹر شکیب الحسن ...
بنگلا دیش میں عوامی لیگ کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی بننے والے کرکٹر شکیب الحسن منظر عام سے غائب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈھاکہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)بنگلہ دیش میں سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی حکومت کے خاتمے کے بعد قومی ٹیم کے کپتان اور ممبر پارلیمنٹ شکیب الحسن بھی مںظر عام سے غائب ہوگئے۔گزشتہ روز سول نافرمانی کی پُرتشدد تحریک کے حامی مظاہرین نے سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کا 15 سالہ دورِ اقتدار کا خاتمہ کیا تو بعض مظاہرین نے سابق کپتان و فاسٹ بولر مشرفی مرتضیٰ کے گھر کو آگ لگادی جبکہ بنگال ٹیم کے موجودہ کپتان شکیب الحسن منظر عام سے غائب ہیں۔

دونوں کرکٹرز شیخ حسینہ واجد کی جماعت عوامی لیگ کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔مشتعل مظاہرین نے بنگلہ دیش کے دیگر شہروں میں بھی عوامی لیگ کے اراکین پارلیمنٹ کے گھروں پر حملے کیے، جس میں وہ محفوظ رہے تاہم سابق کپتان مشرفی مرتضیٰ کے گھر کو آگ لگادی گئی تھی۔

 بنگلہ دیش کے بانی شیخ مجیب الرحمان کی ذاتی رہائش گاہ سمیت عوامی لیگ کے مرکزی ہیڈکوارٹرز کو مشتعل مظاہرین پہلے ہی نذر آتش کر چکے ہیں۔مشرفی مرتضٰی اپنے اہل خانہ کے ہمراہ مظاہرین کے حملے سے قبل ہی محفوظ مقام کی طرف منتقل ہو گئے تھے، پولیس کی جانب سے قومی کھلاڑی کے گھر کو نذر آتش کرنے سے روکنے کی کوشش کی گئی تھی۔

خیال رہے کہ رواں برس جنوری میں بنگلہ دیشی ٹیم کے آل راؤنڈر و کپتان شکیب الحسن حکمران جماعت عوامی لیگ کے ٹکٹ پر رکن  قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

مزید :

کھیل -