لاہور، گھریلو ملازمہ کو بدترین تشدد کا نشانہ بنانے والے 2 بھائی گرفتار

لاہور، گھریلو ملازمہ کو بدترین تشدد کا نشانہ بنانے والے 2 بھائی گرفتار
لاہور، گھریلو ملازمہ کو بدترین تشدد کا نشانہ بنانے والے 2 بھائی گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)  گارڈن ٹاؤن کے علاقے میں چوری کا الزام لگا کر گھریلوملازمہ پر تشدد کرنے والے  دو بھائیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق  ملزمان وارث عباس اور علی عباس نے  گھریلو ملازمہ پر 70 لاکھ روپے چوری کا مقدمہ درج کروایا ، ملزم نے گھریلو ملازمہ منزہ پر چوری کے شبہے میں بدترین تشدد کیا۔پولیس نے گھریلو ملازمہ کا میڈیکل کروا کر مالکان  وارث عباس اور علی عباس کو گرفتار کرلیا ہے جو اعظم مارکیٹ کے تاجر ہیں۔انویسٹیش گیشن پولیس کا کہنا ہے کہ میڈیکل میں گھریلو ملازمہ پر تشدد ثابت ہوا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ 70 لاکھ روپے چوری کے مقدمہ میں تفتیش کی جارہی ہے۔