سیاسی غیر یقینی کے باوجود ڈھاکہ سٹاک مارکیٹ نے ریکارڈ توڑ دیئے

سیاسی غیر یقینی کے باوجود ڈھاکہ سٹاک مارکیٹ نے ریکارڈ توڑ دیئے
سیاسی غیر یقینی کے باوجود ڈھاکہ سٹاک مارکیٹ نے ریکارڈ توڑ دیئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈھاکہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بنگلہ دیش میں جاری غیر یقینی سیاسی صورتحال کے باوجود ڈھاکہ سٹاک مارکیٹ 3 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ 

مبصرین کا کہنا ہے کہ کسی ملک کی تاریخ میں شاید ایسا پہلی بار ہوا ہو کہ حکومت کے گرتے ہی دوسرے روز جب کہ عبوری حکومت بھی تشکیل نہ پائی گئی ہو، سٹاک مارکیٹ میں اضافہ دیکھا گیا ہو۔ڈھاکہ سٹاک ایکسچینج کے انڈیکس میں 197 پوائنٹس یا 3.77 فیصد اضافے کے بعد یہ 5,426 پر پہنچ گیا۔یہ اضافہ گزشتہ 3 برسوں کے دوران ہونے والا سب سے بڑا اضافہ ہے جس کے بعد کھاتے دار سجدہ شکر میں گر گئے۔خیال رہے کہ ڈھاکا اسٹاک مارکیٹ کا DS30 بلیو چپ سٹاکس کو ظاہر کرتا ہے اور یہ 75 پوائنٹس یا 4 فیصد تک بڑھ کر 1 ہزار 934 جب کہ ڈھاکا اسٹاک ایکسچینج شیئرز (شرعی بنیادوں پر قائم انڈیکس) 32 پوائنٹس یا 2.86 فیصد اضافے کے بعد 1 ہزار 176 تک پہنچ گیا۔