پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان رؤف حسن کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت سے ضمانت منظور ہونے کے بعد حسن رؤف کو رہاکیا گیا، رہائی کے بعد رؤف حسن کو اڈیالہ جیل سے ایڈوکیٹ شائستہ کھوسہ اور راجہ یاسر اپنے ساتھ لے کر روانہ ہوگئے۔اس سے قبل انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے رؤف حسن کی رہائی کی روبکار جاری کی تھی۔خیال رہے کہ 3 اگست کو اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی ترجمان رؤف حسن کو تھانہ سی ٹی ڈی میں بارودی مواد برآمدگی کے دہشت گردی کے مقدمے میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا جبکہ پولیس نے ان کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی تھی۔اس سے قبل 2 اگست کو مجسٹریٹ عباس شاہ نے رؤف حسن پر پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں ضمانت میں منظوری کا حکم نامہ جاری کردیا تھا۔