وزارت خارجہ نے شہریوں کو لبنان کا سفر نہ کرنے کی ہدایت کردی

وزارت خارجہ نے شہریوں کو لبنان کا سفر نہ کرنے کی ہدایت کردی
وزارت خارجہ نے شہریوں کو لبنان کا سفر نہ کرنے کی ہدایت کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزارت خارجہ نے پاکستانی شہریوں کو سیکیورٹی صورت حال کے پیش نظر لبنان میں  سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کردی۔

وزارت خارجہ سے جاری ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ تمام پاکستانیوں کو خطے میں سامنے آنے والی حالیہ پیش رفت اور سیکیورٹی صورت حال کے پیش نظر تاحکم ثانی لبنان کے سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے، مقیم تمام پاکستانی تجارتی پروازوں کی دست یابی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے لبنان چھوڑ دیں اور لبنان میں رہنے والوں کوخاص طور پرانتہائی احتیاط برتنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔شہریوں کو کہا گیا کہ لبنان میں موجود پاکستانیوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ بالخصوص کشیدگی کے حامل علاقوں میں انتہائی احتیاط کرنےکا مشورہ دیا جاتا ہے۔ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی شہری بیروت میں پاکستانی سفارت خانے سے ٹیلی فون، واٹس ایپ اور ای میل پر رابطے میں رہیں۔وزارت خارجہ نے کہا کہ بیروت میں موجود پاکستانی سفارت خانے کے نمبروں +961-81669488 اور+961-81815104  اور ای میل parepbeirut@mofa.gov.pk کے ذریعے رابطے میں رہ سکتے ہیں۔

مزید :

قومی -