حادثات سے بچنے والی کار تیار

حادثات سے بچنے والی کار تیار
 حادثات سے بچنے والی کار تیار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (بیورو رپورٹ) ایک معروف کمپنی نے حادثات میں مسافروں کو محفوظ رکھنے کیلئے جدید کارتیارکر لی ہے۔ ویلو و کمپنی نے ایک ایسی کار ایجاد کر لی ہے جس میں ایکسیڈنٹ کے باوجود کوئی زخمی یا ہلاک نہیں ہو گا بلکہ حادثے کی نوبت ہی نہیں آئے گی کیونکہ اس کار میں انتہائی حساس سینسر نصب ہے جو سڑک پر آہستہ اور تیز رفتاری میں بھی گاڑی کے اندر افراد کو محفوظ رکھے گا۔ اگر کوئی دوسری گاڑی اس گاڑی کو ٹکر مارنے کی کوشش کریگی تو جدید ترین ٹیکنالوجی کی بدولت ویلوو کار اس گاڑی کو پندرہ فٹ کے فاصلے پر جام کر دیگی۔یہ کار جلد ہی فروخت کیلئے پیش کر دی جائے گی ۔