برطانوی مسکینوں کی تعداد بڑھ گئی

برطانوی مسکینوں کی تعداد بڑھ گئی
برطانوی مسکینوں کی تعداد بڑھ گئی

  

 لندن (بیورو رپورٹ) برطانیہ میں مہنگائی کے باعث غربت کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا،، فلاحی اداروں سے کھانا کھانے والے افراد کی تعداد دگنا ہوگئی۔ برطانیہ کے سب سے بڑے فلاحی ادارے ٹروسل ٹرسٹ کے مطابق برطانیہ میں خوارک اور توانائی کی قیمتوں میں اضافہ اور معاشی بدحالی کے باعث لوگوں کیلئے گزر بسر انتہائی مشکل ہوگیا ہے۔ پانچ برس میں خوراک کی قیمتوں میں 32 فیصد اضافے کے بعد خوارک کی کمی کا شکار افراد کی تعداد دگنی ہوگئی ہے اور ہر تیسرے دن برطانیہ میں نیا فوڈ بینک قائم کیا جا رہا ہے لیکن اس کے باوجود لوگوں کی ضروریات پوری نہیں ہو رہیں۔ اقتصادی ماہرین کو بھی مستقبل میں حالات میں بہتری کا امکان بھی نظر نہیں آ رہا دن بہ دن حالات بد تر ہو رہے ہیں۔ سماجی بہبود پر حکومتی اخراجات میں کمی سے دیہی علاقوں میں بھی تیزی سے غربت پھیل رہی ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -