اسرائیل اور فلسطین کے مذاکرات کے حامی ہیں: ولیم ہیگ
لندن (بیورو رپورٹ)برطانوی وزیر خارج ولیم ہیگ نے کہا ہے کہ متنازعہ زمین پر آبادکاری کے حالیہ منصوبہ کے جواب میں اسرائیل کیخلاف یورپین پابندیاں زیرغور نہیں ہیں ۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق ولیم ہیگ نے پارلیمنٹ کو بتایا کہ وہ دوسرے یورپین وزراءخارجہ سے فوائد و نقصانات وضع کرنے بارے مذاکرات جاری ہیں تاکہ اسرائیل اور فلسطین کو دوبارہ مذاکراتی میز پر لانے کی امریکی کوششوں کو مدد دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ اسرائیل پر یورپ میں معاشی پابندیوں بارے یورپی یونین کے درمیان کوئی سرگرمی ہے ۔مجھے یقین نہیں کہ کہیں بھی اس حوالے سے اتفاق رائے ہے ۔نہ یہ ہماری پہنچ میں ہے ،ہم دونوں اطراف کو دوبارہ مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے کوشاں ہیں۔ اگر کسی فیصلہ کا اعلان کر دیا جاتا ہے تو واپسی ممکن نہیں ہم چاہیں گے ۔یورپی یونین ممالک کو مزید کون سے اقدامات کرنا ہوں گے۔