برطانیہ میں گھوسٹ سکول پکڑا گیا

برطانیہ میں گھوسٹ سکول پکڑا گیا
برطانیہ میں گھوسٹ سکول پکڑا گیا

  

 لندن (بیورو رپورٹ) یوکے بارڈر ایجنسی نے ایک کالج پر چھاپہ کے دوران سٹاف کے دس ارکان کو امیگریشن خلاف ورزیوں کے شبہ میں گرفتار کر لیا ۔یجنسی کے کرمنل اینڈ فنانشیل انویسٹی گیشن ٹیم کے افسران نے گزشتہ روز صبح 9 بجے کے فوری بعد لیڈز پروفیشنل کالج، نیلسن ہاوس، جارج مین روڈ سے ساتھ اور ویسٹ یارکشائر میں مختلف رہائشی پتوں سے گرفتاریاں کیں۔ گرفتار ہونے والوں میں آٹھ پاکستانی مرداور ایک برطانوی مرد و خاتون شامل ہیں۔ تمام گرفتار شدگان کو پوچھ گچھ کیلئے ویسٹ اور ساتھ یارکشائر اور سکاٹ لینڈ کے مختلف مقامات پر واقع پولیس اسٹیشنز پر لے جایا گیا ۔یو کے بارڈر ایجنسی کی کرمنل اینڈ فنانشیل انویسٹی گیشن ٹیم کے ایڈریان واٹکنس نے بتایا کہ کالج پر طالب علموں سے سٹوڈنٹ ویزے پر داخلے کیلئے ہزاروں پونڈز وصول کرنے کا شبہ ہے ۔طالب علموں کو فیل ہونے کے بعد دوسری کلاسز میںداخل کیا جاتا ہے تا کہ وہ غیر قانونی طور پر کام کرتے رہیں یا پھر سسٹم کی گرفت میں آنے سے بچے رہیں۔چھاپے کے وقت 138 طالب علموں کو کلاس میں ہو نا چاہئے تھا مگر وہاں صرف 2 طالب علم تھے اور وہ بھی پڑھ نہیں رہے تھے۔

مزید :

بین الاقوامی -