کفایت شعار بن گئے ،پاکستان’ترقی ‘کر رہا ہے:وزیر خزانہ کی امریکہ میں پریس کانفرنس

کفایت شعار بن گئے ،پاکستان’ترقی ‘کر رہا ہے:وزیر خزانہ کی امریکہ میں پریس ...
کفایت شعار بن گئے ،پاکستان’ترقی ‘کر رہا ہے:وزیر خزانہ کی امریکہ میں پریس کانفرنس

  

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ حکومت نے کفایت شعاری سے کام لے رہی ہے اور ساڑھے چار سال میں حکومتی اخراجات میں کمی لائی گئی ہے۔ ٹیکس ریونیو میں کی مد میں ساڑھے تین سو ارب کا اضافہ ہوا۔ عبدالحفیظ شیخ نے امریکی دورے کے دوران امریکی وزارت خزانہ ، سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ اور تاجر برادری سے ملاقاتیں کیںجس کے بعد پاکستانی سفارتخانے میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ایک عرصے کے بعد شرح نمو میں اضافہ ہورہا ہے ،امید ہے کہ آئندہ سال شرح نمو چار فیصد تک پہنچ جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ جی ڈی پی میں اعشاریہ پانچ فیصد اضا فہ ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ امریکی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستانی مﺅقف واضح کیا۔

مزید :

قومی -