سندھ اسمبلی نے کالاباغ ڈیم کیخلاف قرارداد پیش

سندھ اسمبلی نے کالاباغ ڈیم کیخلاف قرارداد پیش
سندھ اسمبلی نے کالاباغ ڈیم کیخلاف قرارداد پیش

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ اسمبلی نے کالاباغ ڈیم کے خلاف قرارداد پیش کردی گئی ہے ۔ سپیکر نثار کھوڑوکی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں پیپلزپارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی عمران ظفر لغاری کی طرف سے قرارداد اسمبلی میں پیش کی گئی ۔اُ ن کاکہناتھاکہ کالاباغ ڈیم لاشوں پر بنے گا۔ سکندر رمیندرو کاکہناتھاکہ کالاباغ ڈیم کی حمایت کرنے والوں کی مذمت کرتے ہیں ۔ اجلاس میں کالاباغ ڈیم کے خلاف نعرہ بازی کی گئی جس سے ایوان گونج اُٹھا۔نصرت سحر عباسی نے کہاکہ کالاباغ کی تعمیر کے خلاف پہلے ہی تین اسمبلیاں قرارداد پاس کرچکی ہیں ۔قبل ازیں صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ ایک بار پھر شہباز شریف اور مسلم لیگ ن کے کالا باغ ڈیم کے حق میں بیان سے ثابت ہوگیا کہ ن لیگ وفاق کی سا لمیت پر یقین نہیں رکھتی۔شرجیل میمن نے مزید کہا کہ تین صوبوں کی متفقہ رائے کو اہمیت نہ دینا وفاق کو کمزور کرنے کی سازش ہے ،صوبے مضبوط ہوں گے تو وفاق مستحکم ہوگا۔

مزید :

کراچی -