بے نظیر قتل کیس کی تحقیقاتی رپورٹ عام کرنے کی اجازت مل گئی

بے نظیر قتل کیس کی تحقیقاتی رپورٹ عام کرنے کی اجازت مل گئی
بے نظیر قتل کیس کی تحقیقاتی رپورٹ عام کرنے کی اجازت مل گئی

  

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے بے نظیر قتل کیس کے ٹرائل اور تحقیقات منظر عام پر لانے کی اجازت دے دی جبکہ وزیر داخلہ رحمان ملک 27 دسمبر کو رپورٹ عوام کے سامنے پیش کریں گے۔انسداد دہشتگردی کی عدالت میں دائر درخواست میں ایف آئی اے کے پبلک پراسیکیوٹر چوہدری ذوالفقار نے موقف اختیار کیا کہ بے نظیر کا قتل انتہائی حساس اور بین الاقوامی نوعیت کا معاملہ ہے اور اس واقعے کو پانچ سال گزر چکے ہیں، قوم معاملے سے آگاہی چاہتی ہے۔ وفاقی حکومت نے استدعا کی ہے کہ بے نظیر قتل کیس کا ٹرائل اور تحقیقات منظر عام پر لانے کی اجازت دی جائے جس پر عدالت نے قتل کیس کے ٹرائل اور تحقیقات کی رپورٹ عام کرنے کی اجازت دے دی۔

مزید :

راولپنڈی -