چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ: پاکستان نے جرمنی کو شکست دیدی

چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ: پاکستان نے جرمنی کو شکست دیدی
چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ: پاکستان نے جرمنی کو شکست دیدی

  

ملبورن(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے جرمنی کودوایک سے شکست دیکر چیمپینز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ملبورن میں جاری ایونٹ کے پہلے کوارٹر فائنل میں جرمنی نے کھیل کے نویں منٹ میں پہلا گول سکور کرکے برتری تو حاصل کی لیکن گرین شرٹس نے دوسرے ہاف میں شاندار کھیل پیش کیا، شکیل عباسی نے جارحانہ کھیل جاری رکھتے ہوئے 39ویں منٹ میں برتری ختم کی۔میچ کے 50ویں منٹ میں سابق کپتان نے دوسرا اور فیصلہ کن گول کرکے پاکستان کو دو ایک کی برتری دلادی، جو آخر تک برقرار رہی۔ سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ ہالینڈ سے ہوگا جس نے کوارٹر فائنل میں نیوزی لینڈ کو شکست دی۔

مزید :

کھیل -