ہم ’فرشتے‘ ہیں ۔ ۔ ۔ ملک ریاض نے سڈل کمیشن کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی

ہم ’فرشتے‘ ہیں ۔ ۔ ۔ ملک ریاض نے سڈل کمیشن کیخلاف توہین عدالت کی درخواست ...
ہم ’فرشتے‘ ہیں ۔ ۔ ۔ ملک ریاض نے سڈل کمیشن کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ملک ریاض نے ٹیکس چوری کی رپورٹ کی تردید کرتے ہوئے شعیب سڈل کمیشن کیخلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کردی اور کہاکہ رپورٹ کی حیثیت صفر ہے۔ملک ریاض کے وکیل زاہدبخاری نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ اُنہوں نے چھ اکتوبر سے چھ نومبرتک کمیشن کی قانونی حیثیت چیلنج کررکھی ہے اورجمعرات کو اُن کے موکل کے گواہان کو دھمکیاں دینے پر کمیشن کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی ہے ۔ اُن کاکہناتھاکہ کمیشن کی رپورٹ پر فخر ہے کہ اُن کی بات درست ثابت ہوئی ، کوئی بھی تحقیقات کرلے تو اُن کا موقف درست ثابت ہوگاتاہم موجودہ کمیشن پر اعتماد نہیں اور یہ سارے معاملات جمعہ کو عدالت میں اُٹھائیں گے۔ملک ریاض کے وکیل نے کہاکہ کمیشن نے آئین کے تحت مدد طلب کی جس پر وہ کہناچاہتے ہیں کہ آپ کون ہوتے ہیں ؟ کسی سے مدد لینے والے ، کمیشن کو کوئی اختیار نہیں ، آپ نے تحقیقات کرکے صرف رپورٹ پیش کرنی ہے ، اگر یہاں انصاف نہ ملاتو بیرون ملک جائیں گے ۔ اُنہوں نے کہاکہ کمیشن کو کوئی اختیار نہیں کہ وہ ملک ریاض سے متعلق اثاثے اور ٹیکس گوشواروں کی چھان بین کرے ، ملک ریاض ملک میں سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے شخص ہیں جبکہ رجسٹرار آفس کو کمیشن کی کارروائی پر اعتراض کا کوئی حق نہیں ۔

مزید :

اسلام آباد -