دوعہدوں کا کیس، صدارتی استثنیٰ پر دلائل دیں ، معاملہ آگے بڑھاناچاہتے ہیں : ہائیکورٹ

دوعہدوں کا کیس، صدارتی استثنیٰ پر دلائل دیں ، معاملہ آگے بڑھاناچاہتے ہیں : ...

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ہائیکورٹ نے کہاہے کہ صدر زرداری کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر معاملہ آگے بڑھاناچاہتے ہیں اور وفاق کے وکیل وسیم سجاد کو ہدایت کی کہ استثنیٰ پر دلائل دیں ۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں لاہورہائیکورٹ کے پانچ رکنی بنچ نے صدر زرداری کے دو عہدے رکھنے کی وجہ سے توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کی ۔دوران سماعت وفاق کے وکیل وسیم سجاد نے موقف اپنایاکہ عدالت نے عہدہ چھوڑنے کے لیے” توقع“ کا لفظ استعمال کیا تھاجس پر جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ عدالت نے بعد میں کلیئر کر دیا تھا کہ فیصلے پر عمل ضروری ہے۔چیف جسٹس عمرعطابندیال نے وکیل سے استفار کیاکہ کیا آپ ہر نکتے پر الگ الگ فیصلہ لینا چاہتے ہیں؟ہم معاملہ آگے لے کر جانا چاہتے ہیں، استثٰنی پر دلائل دیںاور مزید سماعت ملتوی کردی گئی۔

مزید :

قومی -