جمعہ کو کراچی میں ہونیوالا الیکشن کمیشن کا اجلاس ملتوی
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن کا جمعہ کو کراچی میں طلب کیاگیااجلاس ملتوی کر دیا گیا۔الیکشن کمیشن کے ذرائع نے بتایا کہ اجلاس ناگزیر وجوہات کی بنا ءپر ملتوی کیا گیا ہے تاہم اُن وجوہات کے بارے میں مزید معلومات حاصل نہیں ہوسکیں۔ اجلاس میں سپریم کورٹ کے احکامات اور کراچی میں ووٹرلسٹوں سے متعلق غورکیاجاناتھا۔