سندھ پنجاب بارڈر پر چھاپہ ، کراچی جانیوالا اسلحے سے بھرا ٹرک پکڑاگیا

سندھ پنجاب بارڈر پر چھاپہ ، کراچی جانیوالا اسلحے سے بھرا ٹرک پکڑاگیا
سندھ پنجاب بارڈر پر چھاپہ ، کراچی جانیوالا اسلحے سے بھرا ٹرک پکڑاگیا

  

گھوٹکی (مانیٹرنگ ڈیسک) ایکسائز پولیس نے قومی شاہراہ پر کوٹ سبزل کے مقام پر ٹرک پر چھاپہ مار کر بڑے پیمانے پر خیبرپختونخواہ سے اسلحہ بارود کی کراچی منتقلی ناکام بنادی ہے ۔مقامی میڈیا کے مطابق خفیہ اطلاع پر ایکسائز پولیس نے سندھ پنجاب بارڈر پر ٹرک روک کر اُس میں سے بھاری تعداد میں گولہ بارود، اسلحہ ، خودکش جیکٹیں اور راکٹ لانشر وغیرہ برآمد کرلیں جبکہ ٹرک سوار دوافراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ۔ ابتدائی طورپر گرفتار ہونے والے افراد کی شناخت صیغہ راز میں رکھی گئی ہے ۔

مزید :

جرم و انصاف -