دوافسروں کی معطلی پر وزیرمواصلات اور چیئرمین این ایچ اے میں ٹھن گئی

دوافسروں کی معطلی پر وزیرمواصلات اور چیئرمین این ایچ اے میں ٹھن گئی
دوافسروں کی معطلی پر وزیرمواصلات اور چیئرمین این ایچ اے میں ٹھن گئی

  

اسلام آباد ( ما نیٹرنگ ڈیسک ) وزیر مواصلات ارباب عالمگیر اور چیرمین این ایچ اے جاوید اقبال میں دو افسروں کی معطلی پر تنازع پیدا ہو گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں چینی کمپنیوں سے معاہدے کی تقریب میں وفاقی وزیر ارباب عالمگیر شرکت کیے بغیر چلے گئے جبکہ چینی سفیر اور کمپنیز کے چیف ایگزیکٹوز دستخط کے لیے انتظار کر تے رہے ۔ذرائع نے بتایاکہ وفاقی وزیر مواصلات ارباب عالم جی ایم اور ڈپٹی ڈائریکٹربلو چستان کو معطل کرنے پر نا راض ہیں جبکہ چیئرمین این ایچ اے کاکہناتھاکہ کرپشن الزمات پر دونوں کو معطل کیا تھا ۔ارباب عالمگیر نے معطلی کے احکام واپس لینے کا کہا تھا لیکن چیئرمین نے نہیں مانا ۔مقامی میڈیا کے مطا بق چیئرمین این ایچ اے کی جانب سے موقف سامنے آیا ہے کہ ارباب صاحب کو پی ایم ہاﺅس سے فون آیا ،اس لیے جانا پڑا ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -