جنوبی افریقہ میں فوجی طیارہ گرنے سے 11افراد جاں بحق

جنوبی افریقہ میں فوجی طیارہ گرنے سے 11افراد جاں بحق
 جنوبی افریقہ میں فوجی طیارہ گرنے سے 11افراد جاں بحق

  

جوہانسبرگ(مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی افریقہ میں ایک فوجی طیارہ گرنے سے گیارہ افراد جاں بحق ہوگئے ہیں ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق پہاڑی سے ٹکراکر طیارے کے تباہ ہونے سے نیلسن منڈیلا میڈیکل ٹیم کے اراکین جاں بحق ہوگئے لیکن اِس کی تصدیق نہیں ہوسکی ۔ بدھ کو حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ معمول کے مطابق ادویات کی ترسیل کے سلسلے میں ڈیوٹی پر تھا۔آرمی کے ترجمان نے اس حادثے کی تصدیق یا تردید کرنے سے انکار کردیا۔ایگزلانی مابنگاہ نے بتایا کہ اس حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں تلاش کی جا چکی ہیں اور باقی کی معلومات تصدیق ہونے کے بعد دی جا سکیں گی۔رپوٹ کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے طیارہ کی تلاش کے لیے ایک ہیلی کاپٹر روانہ کیاگیالیکن موسم کی خرابی کی وجہ سے پھر واپس بلالیاگیاتاہم زمینی ریسکیوٹیم موقع پر پہنچ گئی ۔

مزید :

بین الاقوامی -