مانچسٹر میں محرم الحرام کی تقریب، امام حسینؑ کی تعلیمات پر اظہارِ خیال
مانچسٹر (بیورو رپورٹ) محرم الحرام کے حوالے سے مانچسٹر میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں نامور علماءاکرام ‘ سماجی شخصیات اور پاکستانی کیمونٹی بھی شریک ہوئی اس موقع پر سید محمد شاہد ‘ ظفر اقبال ‘ طاہر انصاری ‘ چودھری تاثیر احمد ‘ غلام مصطفی مغل ‘ محمد نواز علی ‘ چودھری محمد فضل سمیت دیگر بھی شریک تھے مقررین نے ماہ محرم الحرام کی فضیلت اور کربلا کے شہدا ءکی قربانیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ حضر ت امام حسین نے اپنے جانثار ساتھیوں اور کنبے سمیت قربانی دیکر اسلام کو ہمیشہ کے لیے امر کر دیا ۔آمر کے سامنے نہ جھکنے کا اس سے بڑا اور عظیم درس کائنات میں کوئی نہیں۔ امت مسلمہ کو حضرت امام حسین کے افکار پر عمل پیرا ہونا چاہیے، اس میں ہی ہم سب کی بھلائی ہے۔ محرم الحرام ایثار ‘ قربانی ‘صبر‘ محبت اور یگانت کا درس دیتا ہے جسے حقیقی معنوں میں اپنانے کی ضرورت ہے۔