عارف جتوئی نے سندھ اسمبلی کا اجلاس غیر آئینی قرار دے دیا

عارف جتوئی نے سندھ اسمبلی کا اجلاس غیر آئینی قرار دے دیا
عارف جتوئی نے سندھ اسمبلی کا اجلاس غیر آئینی قرار دے دیا

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) رکن سندھ اسمبلی عارف مصطفی جتوئی نے کہا ہے کہ سپیکر نثار کھوڑو مراد علی شاہ کو اسمبلی میں بیٹھنے کی اجازت دے کر آئین کی خلاف ورزی کا ارتکاب کر رہے ہیں۔ سندھ اسمبلی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آئین کے مطابق مراد علی شاہ کو وزیر بنانا درست ہے لیکن انہیں ایوان میں بٹھانا آئین کی خلاف ورزی ہے جبکہ سندھ اسمبلی میں ہونے والی آج کی کارروائی بھی غیر آئینی ہے اور وہ سپیکر کو تحریری طور پر مراد علی شاہ کو ایوان میں بٹھانے کے خلاف درخواست دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر درخواست پر کارروائی نہیں ہوئی تو وہ عدالت کا دروزاہ کھٹکھٹائیں گے۔

مزید :

کراچی -