”برائی سے بچ جاﺅں تو برا نہیں رہوں گا“

”برائی سے بچ جاﺅں تو برا نہیں رہوں گا“
”برائی سے بچ جاﺅں تو برا نہیں رہوں گا“

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے کہا ہے کہ اسلحے کی ترسیل اور نقل و حمل روک دی جائے تو کراچی خود اسلحے سے پاک ہوجائے گا۔ کراچی میں یورپی ممالک کے سفیروں سے امن و امان کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ کچھ عناصر جان بوجھ کرکراچی کے حالات خراب کرنا چاہتے ہیں جس کا ثبوت گزشتہ دنوں فرقہ ورانہ اور لسانی دہشت گردی کے 12واقعات میں ایک ہی ہتھیار استعما ل ہونا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلحہ کا خاتمہ صر ف کراچی نہیں بلکہ پورے ملک سے ہوناچاہئے ، اسلحے کی ترسیل اور نقل و حمل کو روک دیا جائے تو کراچی خود اسلحے سے پاک ہوجائے گا۔اس موقع پر سی پی ایل سی چیف احمد چنائے نے یورپی یونین کے سفیروں کوشہر میں جرائم کی صورتحال پر بریفنگ بھی دی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -