وکلاءنے شہباز شریف کے سٹیڈیم پر قبضہ کر لیا
ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی جانب سے فٹ بال اور ہاکی سٹیڈیم کیلئے مختص سرکاری زمین پر وکلاءنے قبضہ کر کے وکلاءکالونی کی تختی لگا دی۔ ذرائع کے مطابق 7 اگست 2012ءکو وزیر اعلیٰ پنجاب نے ملتان کے متی تل چوک کے قریب فٹ بال اور ہاکی گراﺅنڈ کا سنگ بنیاد رکھااور زمین پر ہاکی اور فٹ بال گراﺅنڈ کی تختی بھی لگائی تاہم وہاں گراﺅنڈ تو نہ بن سکے مگر ڈسٹرکٹ بار کے وکلا نے خادم اعلیٰ کی تختی ہٹاکر وکلاءکالونی کی تختی لگا دی ہے۔ وکلاءکا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے ان سے وکلا کالونی کیلئے زمین کی نشاندہی کا کہا تھا اوریہ جگہ جوڈیشل کمپلیکس سے قریب ہے۔