پی آئی اے کے ”بوڑھے جہاز“ ”خون“ پی رہے ہیں، جلد ”علاج“ کریں گے: سیکرٹری دفاع

پی آئی اے کے ”بوڑھے جہاز“ ”خون“ پی رہے ہیں، جلد ”علاج“ کریں گے: سیکرٹری ...
پی آئی اے کے ”بوڑھے جہاز“ ”خون“ پی رہے ہیں، جلد ”علاج“ کریں گے: سیکرٹری دفاع

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سیکرٹری دفاع ایل جے آر ریٹائرڈ آصف یاسین نے کہا ہے کہ پی آئی اے کی آمد ن کا 54فیصد ایندھن پر خرچ ہو جاتا ہے جس کے باعث کم ایندھن خرچ کرنیوالے جہاز پی آئی اے بیڑے میں شامل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کو مزید زوال سے بچانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، کل آمدن کا 54 فیصد ایندھن، 12 فیصد آمدن قرضوں کی واپسی اور باقی 34فیصد آمدنی سے ادارے کے باقی معاملات چلائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے میں 26 برس پرانے جہاز بھی زیر استعمال ہیں جو زیادہ ایندھن خرچ کرتے ہیں، پی آئی اے کے بیڑے میں شامل 38جہازوں میں 12ایئر بسز ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تین پائلٹس کو جعلی سرٹیفکیٹس رکھنے پر نوکری سے فارغ کیا جا چکا ہے۔

مزید :

بزنس -