سپریم کورٹ بار کے عہدیداروں کی چیف جسٹس سے ملاقات

سپریم کورٹ بار کے عہدیداروں کی چیف جسٹس سے ملاقات
سپریم کورٹ بار کے عہدیداروں کی چیف جسٹس سے ملاقات

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے کہا ہے کہ وکلاءکی مضبوط بار کے بغیرکسی بھی ملک میں آ زاد عدلیہ کا تصور ممکن نہیں،انصاف کی فراہمی میں جتنی ذمہ داری اعلیٰ عدلیہ پر عائد ہوتی ہے اتنی ہی بار پر بھی ہے۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدے داروں سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ بنچ اور بار کے ایسے اختلافات جو اصولوں پر مبنی نہ ہوں اس سے عدلیہ کے کام میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے، ہم چاہتے ہیں کہ اس ملک میں آزاد عدلیہ آئین و قانون کے مطابق فیصلے کرے۔ چیف جسٹس نے سپریم کورٹ بار کے نو منتخب صدر اور عہدیداروں کو مبارکباد بھی پیش کی۔ اس موقع پر سپریم کورٹ بار کے نو منتخب صدر میاں اسرارالحق نے کہا کہ عدلیہ کی مضبوطی کیلئے ہر ممکن کوشش کرتے رہیں گے،عدلیہ کی حکمرانی کے لیے وکلاءنے پہلے بھی قربانیاں دیں اب بھی دیں گے۔

مزید :

اسلام آباد -