مہربانی فرمائیں، قطاریں دو بنا لیں۔۔۔ راجہ نے اوباما کو ڈرون حملوں کے متبادل کی تجویز دے دی

مہربانی فرمائیں، قطاریں دو بنا لیں۔۔۔ راجہ نے اوباما کو ڈرون حملوں کے متبادل ...
مہربانی فرمائیں، قطاریں دو بنا لیں۔۔۔ راجہ نے اوباما کو ڈرون حملوں کے متبادل کی تجویز دے دی

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے ڈرون حملوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور امریکہ سے ڈرون حملے روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈرون حملے غیر موثر اور نقصان دہ ہیں، دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے متبادل ذرائع استعمال کئے جائیں۔ امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سے ملاقات کی جس میں پاک افغان سمیت خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے رچرڈ اولسن کی پاکستان میں بطور سفیر تعیناتی کا خیر مقدم کیا اور پاکستان میں ہونے والے ڈرون حملوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملے غیر قانونی، غیر موثر اور نقصان دہ ہیں، امریکہ ڈرون حملوں کو فوری طور پر بند کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے ڈرون حملوں کے بجائے متبادل ذرائع استعمال کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مساجد ، بچوں اور سکولوں کو نشانہ بنانے والوں کے خلاف لڑ رہا ہے۔ اس موقع پر امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ امریکہ پاکستانی عوام کی قربانیوں کا احترام کرتا ہے اور قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ امریکہ پاکستان سے باہمی احترام پر مبنی تعلقات چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ڈرون حملوں کے خلاف پاکستان کے مطالبے کو امریکی حکام کے سامنے رکھیں گے۔

مزید :

اسلام آباد -