انتخابی فہرستوں میں 14 فیصد خواتین شامل نہیں: چیئرمین نادرا

انتخابی فہرستوں میں 14 فیصد خواتین شامل نہیں: چیئرمین نادرا
انتخابی فہرستوں میں 14 فیصد خواتین شامل نہیں: چیئرمین نادرا

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین نادرا طارق ملک نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں تصاویرکے ساتھ انتخابی فہرستیں شائع کی جائیں گی، روزانہ پندرہ ہزار لوگوں کو شناختی کارڈ کا اجراءکیا جا رہا ہے۔ پلڈاٹ کے زیر اہتمام سیمینار سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ 8 کروڑ 45 لاکھ ووٹرز کا اندراج کیا گیا ہے اور انتخابی فہرستوں میں 86 فیصد خواتین کی رجسڑیشن کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 9 کروڑ 28 لاکھ شہریوں کو کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈز جاری کر دیئے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کی کراچی میں کی گئی غلطیوں کی نشاندہی درست کریں گے۔ سیمینار سے خطاب میں سینیٹر میر حاصل بزنجو نے کہا کہ سیاسی جماعتوں نے جمہوریت کے استحکام کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے۔ 

مزید :

انسانی حقوق -