پاکستان اور بھارت کے درمیان مسئلہ کشمیر پر آئندہ کبھی جنگ نہیں ہوگی‘ فاروق عبداللہ

پاکستان اور بھارت کے درمیان مسئلہ کشمیر پر آئندہ کبھی جنگ نہیں ہوگی‘ فاروق ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سرینگر(آن لائن) سابق وزیراعلی مقبوضہ کشمیر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر پاکستان اور بھارت کے درمیان آئندہ کبھی جنگ نہیں ہوگی‘ بلاشبہ کشمیر ایک عالمی سطح پر تسلیم شدہ تنازعہ ہے جسے مذاکرات کے ذریعے ہی حل کرنے کی ضرورت ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اپنے ایک بیان میں فاروق عبداللہ نے وزیراعظم پاکستان کے مسئلہ کشمیر اور پاکستان اور بھارت کے درمیان ممکنہ جنگ بارے بیان کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس مسئلے پر تین جنگیں ہوچکی ہیں اب مزید کوئی جنگ نہیں ہوگی۔ مسئلہ کشمیر ایک ایسا تنازعہ ہے جسے دونوں ملک مسلسل مذاکرات کے ذریعے ہی حل کریں۔

مزید :

عالمی منظر -