جنسی استحصال با رے ویٹیکن کا اقوام متحدہ کو معلومات دینے سے انکار

جنسی استحصال با رے ویٹیکن کا اقوام متحدہ کو معلومات دینے سے انکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ویٹیکن سٹی (آن لائن)ویٹیکن نے اقوامِ متحدہ کو پادریوں، راہباو¿ں اور بھکشوو¿ں کے ہاتھوں بچوں کے مبینہ جنسی استحصال کے بارے میں معلومات فراہم کرنے سے انکار کر دیا ۔ غیر ملکی خبر رسا ں ادارے کے مطا بق ویٹیکن کا کہنا ہے کہ ان معاملات کی تحقیقات ان ممالک کے نظامِ قانون کی ذمہ داری ہے جہاں یہ پیش آئے تھے۔ ادھر برطانیہ کی قومی سیکولر سوسائٹی نے ویٹیکن پر قوانین کی آڑ میں چھپنے کا الزام عائد کیا ہے۔رواں برس مارچ میں اپنے انتخاب کے بعد پوپ فرانسس نے کہا تھا کہ جنسی استحصال کے معاملے سے نمٹنا کلیسا کی ساکھ کے لیے کلیدی ہے۔اقوامِ متحدہ کی کمیٹی برائے حقوقِ اطفال نے رواں برس جولائی میں رومن کیتھولک عیسائیوں کے مرکز ویٹیکن کے سفارتی ادارے ’ہولی سی‘ کو ایک سوالنامہ ارسال کیا تھا جس میں 1995 سے اب تک ویٹیکن کے علم میں لائے جانے والے جنسی استحصال کے واقعات کی تفصیلات طلب کی گئی تھیں۔اس سوالنامے میں شامل سوالات میں پوچھا گیا تھا کہ آیا جنسی استحصال کے ملزم پادریوں، راہباو¿ں اور بھکشوو¿ں کو بچوں سے رابطے میں رہنے کی اجازت دی گئی اور یہ کہ ان افراد کے خلاف کیا قانونی کارروائی کی گئی اپنے جواب میں ’ہولی سی‘ نے اصرار کیا ہے کہ وہ رومن کیتھولک چرچ سے ’الگ اور مختلف‘ ہیں اور وہ مذہبی پیشواو¿ں اور رہنماو¿ں کے بارے میں صرف اسی صورت میں معلومات فراہم کرتے ہیں جب یہ ان ممالک کے حکام کی جانب سے طلب کی گئی۔
 ہوں جہاں وہ کام کر رہے ہیں۔ادارے کا یہ بھی کہنا ہے کہ اب پادریوں کے چناو¿ کا طریقی کار تبدیل کیا جا چکا ہے اور انھیں ضابطی اخلاق کا پابند بنانے کے لیے کلیسا کے قانون پر بھی نظرِ ثانی کی گئی ہے۔برطانوی قومی سکیولر سوسائٹی نے اس جواب پر تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ دنیا بھر میں گرجا گھروں پر ’ہولی سی‘ کا منظم کنٹرول ہے۔خیال رہے کہ بچوں کے جنسی استحصال سمیت دیگر معاملات پر ویٹیکن کے حکام جنوری میں اقوامِ متحدہ کی کمیٹی برائے حقوقِ اطفال کے سامنے پیش ہوں گے۔رومن کیتھولک عیسائیوں کے سب سے بڑے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس نے یہ عہدہ سنبھالنے کے بعد کہا تھا کہ ویٹیکن کو ’جنسی استحصال کے معاملے پر فیصلہ کن اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔‘اس سے قبل ان کے پیشرو پوپ بینیڈکٹ شانزدہم نے کلیسا کو پادریوں کے ہاتھوں بچوں کے جنسی استحصال کی ’گندگی‘ سے پاک کرنے کا عہد کیا تھا۔

مزید :

عالمی منظر -