سانحہ گول رام بن کی ابتدائی رپورٹ انسانی حقوق کمیشن میں پیش

سانحہ گول رام بن کی ابتدائی رپورٹ انسانی حقوق کمیشن میں پیش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سرینگر(آن لائن) سانحہ گول رام بن کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ مقبوضہ کشمیر انسانی حقوق کمیشن میں پیش کردی گئی ہے جس میں اعتراف کیا گیا ہے کہ چار کشمیریوں کی شہادت بھارتی سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے ہوئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈپٹی کمشنر گول رام بن کی جانب سے پیش کردہ رپورٹ میں اعتراف کیا گیا ہے کہ پی ایس ایف اہلکاروں نے 17 جولائی 2013ءکو قصبہ سنگلدان میں ایک مسجد میں گھس کر قرآن پاک کی بے حرمتی کی اور امام مسجد کیساتھ ہتک آمیز سلوک کیا اور فائرنگ کرکے امام مسجد کے بھائی سمیت چار افراد کو شہید کیا جس کے بعد حالات کشیدہ ہوئے اور مقامی لوگوں نے پتھراﺅ شروع کردیا جس سے 23 سکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے۔

مزید :

عالمی منظر -