شاہ رخ خان کے مداحوں میں مزید اضافہ

شاہ رخ خان کے مداحوں میں مزید اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ممبئی (آئی پی این )بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کے مداحوں میں مزید اضافہ ہو گیا۔ سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر کنگ خان کے چاہنے والوں کی تعداد ساٹھ لاکھ سے بڑھ گئی۔اڑتالیس سالہ اداکار شاہ رخ خان کی چنائی ایکسپریس مداحوں کو کچھ زیادہ ہی بھا گئی۔ سماجی رابطے پر موسٹ فیورٹ اداکار کے مداح ساٹھ لاکھ سے بھی بڑھ گئے ہیں۔ شاہ رخ خان نے مداحوں کے پیار پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ بالی وڈ کے دبنگ خان شاہ رخ سے کچھ پیچھے ہیں۔ سماجی رابطے پر ان کے چاہنے والوں کی تعداد چھپن لاکھ ہے۔ دھوم تھری کے ہیرو عامر خان کے مداحوں کی تعداد ٹویٹر پر اکیاون لاکھ ہے۔

مزید :

کلچر -