نئی فلم ” کبھی پیار نہ کرنا “ دستمبر کے دوسرے ہفتے نمائش کیلئے پیش ہوگی
لاہور ( این این آئی) ہدایتکار جاوید رضا کی فلم ” کبھی پیار نہ کرنا “ دستمبر کے دوسرے ہفتے کراچی سمیت سندھ سرکٹ میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی ۔ کثیر سرمائے سے بننے والی فلم کی تمام شوٹنگ بھارت میں کی گئی ہے جس میں بھارتی اداکاروں کے ساتھ پاکستانی فنکاروں زارا شیخ ، معمر رانا ، وینا ملک ، شامل خان اور عرفان کھوسٹ بھی شامل ہیں ۔ فلم کے گانے بھی بھارتی گلوکاروں نے گائے ہیں جن میں شریا گوشال ، سونیدھی چوہان ، سادھنا سرگم بابر سابلو ، شامل ہیں ۔ یہ پاکستان کی پہلی فلم ہے جس کو ڈی ٹی ایس پر بنایا گیا ہے ۔