گلوکاری کا معیار بہتر بنانے کی ضرورت ہے، سائرہ نسیم

گلوکاری کا معیار بہتر بنانے کی ضرورت ہے، سائرہ نسیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(آئی پی این ) گلوکارہ سائرہ نسیم نے کہا ہے کہ گلوکاری کا مستقبل روشن ہے لیکن پھر بھی ہمیں معیار کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے فلم انڈسٹری آباد ہوگی تو گلوکاروں کو بھی فائدہ ہوگا۔سائرہ نسیم نے کہا کہ ہمیں اس بات کی خوشی ہے کہ پاکستان میں گلوکاری کا مستقبل روشن ہے جس کی بنیادی وجہ اس شعبے میں تیزی کے ساتھ نئے ٹیلنٹ کا آنا ہے۔انھوں نے کہا کہ جس طرح دنیا میں جدید ٹیکنالوجی متعارف ہو رہی ہے اسی کے تحت ہم سب کو بھی چاہیے کہ وہ گلوکاری کے شعبے میں بھی جدید ٹیکنالوجی کو متعارف کرائیں۔

مزید :

کلچر -