بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی ورلڈ ٹی 20 کے 100 روزہ کاﺅنٹ ڈاﺅن کا جشن آج منایا جائے گا
ڈھاکہ(آئی اےن پی) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ آئی سی سی ورلڈ ٹوئنٹی 20 کے 100 روزہ کاﺅنٹ ڈاﺅن کا جشن (آج)جمعہ کو منائے گا۔ تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (کل)جمعہ کو ورلڈ ٹوئنٹی 20 کے 100 روزہ کاﺅنٹ ڈاﺅن کا جشن منائے گا، اس حوالے سے خصوصی طور پر ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں مینز اور ویمنز دونوں قومی ٹیمیں موجود ہوں گی،آتشبازی کا مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔