ایڈیلیڈٹےسٹ، آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 273رنز بنا لئے

ایڈیلیڈٹےسٹ، آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 273رنز بنا لئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ایڈیلیڈ(آئی این پی) آسٹریلیا نے انگلینڈ کے خلاف ایشز سیریزکے دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز کھیل کے اختتام پر اپنی پہلی اننگز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 273رنز بنا لئے، کرس راجرز، شین واٹسن اور جارج بیلی کی شاندار نصف سنچریاں، انگلینڈ کی جانب سے سٹیورٹ براڈنے 2 جبکہ جیمز اینڈرسن ، گریم سوان اور مونٹی پینسر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔جمعرات کو یہاں ایڈیلیڈ اوول میں شروع ہونے والے ایشیز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ آسٹریلوی ٹیم کا آغاز پر اعتماد نہ تھا34 کے سکور پر ڈیوڈ وارنر29 رنز بنا کر سٹیورٹ براڈ کے ہاتھوں آﺅٹ ہو گئے۔ دوسری وکٹ کی شراکت میں کرس راجرز اور شین واٹسن نے 121رنز کا اضافہ کیا۔155 کے سکور پر شین واٹسن 51 رنز بنا کر جیمز اینڈرسن کا نشانہ بنے۔ 155 کے ہی سکور پر کرس راجرز 72رنز بنا کر گریم سوان کے ہاتھوںآﺅٹ ہو گئے۔174کے مجموعی سکور پر سٹیون سمتھ6 رنز بنا کر مونٹی پینسر کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔257 کے سکور پر جارج بیلی 53 رنز بنا کرسٹیورٹ براڈ کا شکار بن گئے۔ کھیل کے اختتام پرکپتان مائیکل کلارک 48 اور وکٹ کیپر بریڈہیڈن7 رنز بنا کر ناٹ آﺅٹ تھے۔ انگلینڈ کی جانب سے سٹیورٹ براڈنے 2 جبکہ جیمز اینڈرسن ، گریم سوان اور مونٹی پینسر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ واضح رہے کہ آسٹریلیا کو سیریز میں 1-0 سے برتری حاصل ہے۔