پاکستانی کپتان سچن ٹنڈولکر کا منفرد ریکارڈ توڑنے کے قرےب

پاکستانی کپتان سچن ٹنڈولکر کا منفرد ریکارڈ توڑنے کے قرےب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور (آئی این پی) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق حال ہی میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے والے بھارتی بلے باز سچن ٹنڈولکر کا ایک منفرد ریکارڈ توڑنے سے چند قدم کے فاصلے پر ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مایہ ناز سابق بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر کے نام ایک سال میں سب سے زیادہ نصف سنچریاں بنانے کا ریکارڈ ہے۔ سچن ٹنڈولکر نے سب سے زیادہ 2007ءمیں 32 اننگز میں 13 نصف سنچریاں بنائی تھیں۔ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر جنوبی افریقہ کے گیری کرسٹن ہیں جنہوں نے 2000ءمیں 36 اننگز میں 13 نصب سنچریاں بنائیں۔ پاکستانی کپتان مصباح ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑنے سے صرف ایک نصف سنچری کی دوری پر ہیں جبکہ ان کا ایوریج اسکور بھی ٹنڈولکر اور گیری کرسٹن کے مقابلے میں کافی بہتر ہے۔