پاکستان کو سنوکر کے2 عالمی ایونٹس کی میزبانی مل گئی
ریگا (آئی این پی) کھیل کے میدان سے قوم کیلئے خوشخبری ،،، پاکستان کو سنوکر کے2 عالمی ایونٹس کی میزبانی مل گئی،ورلڈٹیم اور ورلڈ سکس ریڈ سنوکر چیمپیئن شپ 2015ءمیں کراچی میں ہو ں گی۔پاکستان سنوکر ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان کو سنوکر کے 2 عالمی ایونٹس کی میزبانی مل گئی ہے ،ورلڈ سکس ریڈ سنوکر چیمپیئن شپ 2015 میں کراچی میں ہو گی۔ پاکستان مینز، ویمنز اور ماسٹر کیٹیگری کی میزبانی کرے گا۔ سکس ریڈ اور ٹیم سنوکر چیمپیئن شپ میں 40 ممالک شرکت کریں گے۔ ایونٹ میں دنیا کے بہترین سنوکر کھلاڑی شرکت کریں گے۔