قو می کرکٹ ٹیم 8 دسمبرکو افغانستان ، 11 اور 13 دسمبر کو سری لنکا کیخلاف ٹی ٹونٹی میچ کھیلے گی

قو می کرکٹ ٹیم 8 دسمبرکو افغانستان ، 11 اور 13 دسمبر کو سری لنکا کیخلاف ٹی ٹونٹی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپورٹس رپورٹر)سری لنکا سے سیریز کھیلنے کے لیے قو می کرکٹ ٹیم دبئی پہنچ گئی ۔ٹیم منیجر معین خان کا کہنا ہے کہ ٹیم کا مورال بلند ہے۔سیریز جیتنے کی کوشش کریں گے۔پاکستان کرکٹ ٹیم متحدہ عرب امارات میں 8 دسمبرکوافغانستان جبکہ 11 اور 13 دسمبر کو سری لنکا کیخلاف میچزکھیلے گی۔کپتان محمدحفیظ نجی مصروفیات کی وجہ سے6دسمبرکودبئی جائیں گے جبکہ آل راﺅنڈرشاہدآفریدی اورانورعلی کراچی سے دبئی روانہ ہوں گے۔ آف اسپنرسعیداجمل افغانستان کیخلاف ٹی20میں حصہ نہیں لیں گے۔متحدہ عرب امارات روانگی کے وقت لاہورایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹیم منیجر معین خان کا کہنا تھا کہ ٹیم کو تیاری کا وقت نہیں ملا مگر ٹیم کا مورالبلند ہے۔بیٹنگ کوچ سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ کرکٹ بورڈ کو کرنا ہے۔جنوبی افریقہ کے خلاف آخری میچ میں بیٹنگ اچھی تھی۔4 کھلاڑیوں کی شمولیت سے ٹیم کی کارکردگی بہتر ہوئی ہے۔