گوجرانوالہ ،کھبیکی تیسرا سالانہ شوٹنگ والی بال ٹورنامنٹ 8دسمبرکوکھیلا جائیگا

گوجرانوالہ ،کھبیکی تیسرا سالانہ شوٹنگ والی بال ٹورنامنٹ 8دسمبرکوکھیلا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


گوجرانوالہ(بیورورپورٹ)تیسرا سالانہ شوٹنگ والی بال ٹورنامنٹ جو 8دسمبر بروز اتوار کو بمقام کھبیکی میں کھیلا جا رہا ہے جس میں مختلف کلبوں میں کھیلنے والے کھلاڑی حصہ لے گے۔ حصہ لینے والے کھلاڑیوںمیں استاد رفیق عرف پھیکا کلب، وقار کلب، پیلسی پور کلب اور ڈھلوں کلب کھبیکی حصہ لے رہے ہیں ۔کھبیکی سیٹ میں دو مایہ ناز مشتاق احمد اور منور عرف ملنگی بھی اپنے مداحوں کو اپنی گیم کے جوہر دکھائیں گے۔ ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی نائب چیئرمین شمس ریاض بورا اور جنرل کونسلر عثمان رانجھا ہونگے۔ ٹورنامنٹ جیتنے والی ٹیم کو 30,000ہزار روپے نقد انعام اور ٹرافی دی جائے گی۔