ورلڈکپ2015، قومی کرکٹ ٹیم پہلے مرحلے میں 6میچ کھیلے گی
اسلام آباد (اے اےن اےن ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام 2015میں کھیلے جانے والی ورلڈ کپ میں قومی کرکٹ ٹیم پہلے مرحلے میں 6میچ کھیلے گی ۔ اس ورلڈ کپ میزبانی آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ مشترکہ طور پر کریںگے ۔ ورلڈ کپ میں بھارتی کرکٹ ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی ۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کا پہلامیچ دفاعی چیمپئن بھارت کے ساتھ 15فروری کو ہوگا ۔ دوسرا میچ 21فروری کو ویسٹ انڈیز کیخلاف کھیلا جائے گا ۔ قومی ٹیم تیسرا میچ یکم مارچ کو زمبابوے کے خلاف کھیلے گی ۔ چوتھا میچ 4 مارچ کو ورلڈ کپ کے لئے کوالیفائی کرنے والی ٹیم کے خلاف کھیلے گی ۔5واں میچ 7مارچ کو جنوبی افریقہ کیخلاف کھیلے گی جبکہ پہلے مرحلے کا چھٹا اور آخری میچ 15مارچ کو آئرلینڈ کیخلاف کھیلے گی ۔ ورلڈ کپ میں پہلا کوائرٹر فائنل 18مارچ، دوسرا 19مارچ، تیسرا 20مارچ اور چوتھا کوائرٹر فائنل 21مارچ کو کھیلا جائے گا ۔ پہلا سیمی فائنل 24مارچ جبکہ دوسرا سیمی فائنل 26مارچ کو کھیلا جائے گا ۔ فائنل 29مارچ کو کھیلا جائے گا ۔خیال رہے کہ ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کو دو پولز میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ پول اے میں انگلینڈ، آسٹریلیا، سری لنکا ، بنگلہ دیش، نیوزی لینڈ، اور دو کوالیفائی کرنے والی ٹیمیں شامل ہیں۔ پول بی میں جنوبی افریقہ، بھارت، پاکستان، ویسٹ انڈیز، زمبابوے، آئرلینڈ اور ایک کوالیفائی کرنے والی ٹیم شامل ہوگی ۔