سرفراز نواز کا پی سی بی سے شاہد آفریدی کیخلاف کارروائی کا مطالبہ
اسلام آباد (آئی اےن پی)پاکستان کرکٹ ٹےم کے سابق فاسٹ باﺅلر سرفراز نواز نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے آل راو¿نڈر شاہد آفریدی کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کر دیا، سابق ٹیسٹ کرکٹر نے الزام لگایا ہے کہ قومی ٹیم میں اب بھی جوا چل رہا ہے، ناقص کارکردگی پر انکوائری کمیشن قائم کیا جائے۔سابق ٹیسٹ کرکٹر سرفراز نواز اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بوم بوم آفریدی پر خوب گرجے برسے تو سابق کھلاڑیوں کو بھی نہیں بخشا، کہتے ہیں شاہد آفریدی نے اسکول کی شکل دیکھی ہوتی تو قومی ہیروز کو ہیکل جیکل نہ قرار دیتے۔سرفراز نواز کو دل کی بھڑاس نکالنے کا موقع ملا تو معین خان، وقار یونس اور چئیرمین کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔
سابق فاسٹ باو¿لر نے پاکستان کی ناقص کارکردگی کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیشن کے قیام کا مطالبہ بھی کردیا۔سرفراز نواز نے پریس کانفرنس ختم کرتے کرتے شعیب اختر کو بھی مشورہ دے ڈالا کہ وہ ٹیم میں مبینہ جوئے کے راز افشاءکریں۔